غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 74,494 تک پہنچ گئی، کمانڈر رمضان ابو شحادہ صہیونی ڈرون حملے میں شہید
فلسطین میں مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسلامی دنیا کے علماء اور دینی اداروں سے غزہ میں نسل کشی اور بھوک کے خلاف خاموشی چھوڑ کر اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، حماس نے فلسطینی اسیران کی آزادی کو قوم و مزاحمت کی اولین ترجیح قرار دیا، فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں کے کمانڈر رمضان ابو شحادہ صہیونی ڈرون حملے میں شہید ہوئے، اور غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 74,494 تک پہنچ گئی۔