مرکزی مواد پر جائیں

دیرالبلح میں مہاجرین کے خیمے پر قابض اسرائیل کا حملہ، 2 شہید، اقوام متحدہ نے تحفظ کی درخواست کر دی

·۱۴ دن پہلے

قابض، جارح اور نسل پرست صہیونی رجیم نے 315 دنوں میں 4,379 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جسکے نتیجے میں 1,286 فلسطینی شہید اور 4,257 زخمی ہوئے، جبکہ 8,000 سے زائد لاشیں ابتک ملبے تلے دبی ہیں۔ دیرالبلح میں مہاجرین کے خیمے پر نسل کش حملے میں 2 فلسطینی شہری شہید ہوئے جبکہ اقوام متحدہ نے بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کی ہے۔ ادھر ملائیشیا اور فرانسیسی امیدوار نے صہیونی جرائم اور مغربی خاموشی پر سخت تنقید کی ہے۔

🔶 غزہ میں قابض و جارح اسرائیل رجیم کی جنگ بندی کی بے مثال خلاف ورزیاں:

فلسطینی اطلاعاتی دفتر کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی رجیم نے 315 دنوں میں 4,379 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس میں 1,286 شہید اور 4,257 زخمی ہوئے۔ 8,000 سے زائد لاشیں اب بھی ملبے تلے ہیں۔

🔶 دیرالبلح میں مہاجرین کے خیمے پر صہیونی حملہ:

فلسطینی ذرائع نے مرکزی غزہ کی پٹی کے شہر دیرالبلح میں مہاجرین کے ایک خیمے پر صہیونی رجیم کے حملے میں 2 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔ یہ حملہ شہداء الاقصیٰ اسپتال کے ارد گرد خیموں پر کیا گیا، جس میں متعدد زخمی بھی ہوئے۔ اسپتال کے ارد گرد کے علاقے کو گذشتہ مہینوں میں بار بار صہیونی رجیم کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

🔶 اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے بین الاقوامی تحفظ کی درخواست:

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر بین الاقوامی تحفظاتی فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کی حمایت کے لیے فوری اقدام اور انکے تحفظ کے لیے موثر طریقہ کار کی تشکیل ضروری ہے، اور صہیونی رجیم کے قبضے کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

🔶 پتنگ بازی: صہیونی رجیم کا نئے حملوں کے لیے نیا بہانہ:

فلسطین کی آزادی کے لیے ڈیموکریٹک محاذ نے اعلان کیا کہ صہیونی رجیم غزہ کے بچوں کے پتنگ اڑانے کو نئے حملوں کی جواز سازی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اس گروپ نے کہا کہ جنگی مجرم نتن یاہو بچوں کے کھیل کو سیکیورٹی خطرہ قرار دے کر حملوں کو جاری رکھنے اور عالمی رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ خود جنگ بندی کی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے۔

🔶 ملائیشیا نے امریکی پابندیوں کی مذمت کی:

ملائیشیائی اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل (MAPIM) نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی صدر اور چیف پراسیکیوٹر پر امریکی پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ MAPIM نے ان پابندیوں کو عدالتی اداروں کو ڈرانے اور جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کو روکنے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عدلیہ کی آزادی کا دفاع کریں اور زور دیا کہ کوئی بھی ملک بین الاقوامی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

🔶 فرانسیسی صدارتی امیدوار کا غزہ میں نسل کشی پر مغربی خاموشی پر حملہ:

فرانسیسی صدارتی امیدوار ژاں لوک میلانشوں نے نسل پرست صہیونی رجیم کے جرائم پر مغربی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس خاموشی کا مطلب جرائم میں شراکت ہے۔ انہوں نے یورپی حکام پر زور دیا کہ وہ مجرموں کو سزا دیں اور کہا کہ فرانس کی موجودہ خاموشی "بزدلی اور ذلت" ہے۔

🔶 منافق یورپی یونین کا مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاری کی زبانی جمع خرچ اور مخالفت:

منافق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے مغربی کنارے کے علاقے "E1" میں صہیونی رجیم کی آبادکاری کے منصوبے کی فقط زبانی جمع خرچ کرتے ہوئے سر سری مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مغربی کنارے کو تقسیم کر کے دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور کرتا ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صہیونی رجیم کی آبادکاریاں غیر قانونی ہیں۔

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں