مرکزی مواد پر جائیں

قم کے حرم حضرت معصومہ (س) میں رہبر معظم کی جانب سے شہید امت امام خامنہ ای رہ کے چہلم کی تقریب

·۱۸ دن پہلے

شہید رہبر کا خون پوری امت کی امانت ہے اور اسکا بدلہ لینا ہماری ذمہ داری ہے, دشمنوں کے سامنے ہرگز ذلت قبول نہیں کریں گے، آیت اللہ اعرافی کا قم میں شہید امام رہ کے چہلم سے خطاب

👈 شہید امام خامنہ ای (رہ) کے چہلم کی تقریب حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں رہبر معظم کی جانب سے منعقد ہوئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ سلسلہ تہران سے شروع ہو کر قم اور پھر مشہد میں اختتام پذیر ہوگا۔

🔶 شہید امت اسلامی امام خامنہ ای (رہ) کے چہلم کی 3 روزہ تقریبات کا دوسرا روز قم کے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے شبستان امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوا۔ اس تقریب میں عہدیداروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو رہبر معظم انقلاب امام مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے رکھی گئی تھی۔ شرکاء دورانِ تقریب انسانیت دشمن، شیطان بزرگ امریکہ اور جنایتکار، وحشی اسرائیل کے خلاف مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اور شہید امام خامنہ ای رہ کے خون ناحق کے قصاص، "انتقام" کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس تقریب کا ماحول انتہائی عقیدت مندانہ تھا۔

🔶 یاد رہے کہ اس سلسلے کا پہلا پروگرام بروز منگل تہران کے مصلیٰ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوا تھا، جبکہ تیسرا اور آخری پروگرام بروز جمعرات 20 اگست مشہد کے حرم مطہر مولا و آقا حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا (ع) کے صحن پیامبر اعظم (ص) میں پوری شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوگا۔

حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علیرضا اعرافی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر کا خون پوری امت کی امانت ہے اور اس کا بدلہ لینا ہماری ذمہ داری ہے۔

🔶 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمنوں کے سامنے کوتاہی اور ذلت قبول کرنا ہمارا راستہ نہیں، اور یہ حکمت عملی ملک کے تمام اداروں میں نافذ ہونی چاہیے۔ انہوں نے شہید رہبر کو ایک جامع شخصیت قرار دیا جنہوں نے تہذیب اسلامی کے نظریہ ساز اور میدانی رہنما کے طور پر ایران کو سائنسی اور دفاعی میدان میں خود مختاری اور برتری عطا کی۔

🔶 آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ شہید رہبر نے ہتھیاروں اور میزائلوں کے مخالفین کے سامنے مضبوطی سے کھڑے ہو کر ایران کو دنیا کی طاقتور ترین فوجوں کا مقابلہ کرنے والی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی ہدایات اور عوام و مسلح افواج کی تیاری کی بدولت یہ استقامت جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم حملہ آور نہیں، لیکن دفاع میں جوابی حملہ کر کے دشمن کا مستقبل تاریک کر دیں گے، اور اس استقامت کا نتیجہ ٹرمپ اور دیگر دشمنوں کی بے بسی ہے۔

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں