مرکزی مواد پر جائیں

سید الحوثی: یمن فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، جشن میلاد النبی ص سے خطاب

·۱۳ دن پہلے

اسرائیل الٰہی وعدہ کے مطابق سقوط کر جائے گا، صہیونیت امت اسلامی کو نشانہ بنا رہی ہے، ہم ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، یمنی قوم نے میلاد النبی ص کے موقع پر اپنی ایمانی شناخت کو مستحکم کیا، استقامت کا ثمرہ ایران کی امریکی- صہیونی جارحیت کے خلاف عظیم فتح اور لبنان، غزہ، یمن اور عراق میں مزاحمت کے محاذوں کے استحکام میں ظاہر ہوا ہے۔ انہوں نے سعودی رجیم کو صہیونیت کا خادم قرار دیا اور اسلامی امت سے مزاحمتی محاذ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

🔶 یمن کی مقاومت انصار اللہ کے رہبر نے 12 ربیع الاول کے پر مسرت موقع پر لاکھوں یمنی عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یمنی قوم اور اسلامی امت کو میلاد النبی ص کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی قوم میلاد النبی ص کی تقریبات میں اسلامی قوموں میں سرفہرست ہے اور اس کے ذریعے اپنی وابستگی اور ایمانی شناخت کو مستحکم کرتی ہے۔

🔶 سید عبدالملک بدرالدین نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ صہیونیت ہماری اسلامی امت کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس کا مقصد ہماری قوموں پر غلبہ حاصل کرنا، انہیں غلام اور ذلیل بنانا، ان کی سرزمینوں پر قبضہ کرنا اور ان کے وسائل لوٹنا ہے۔

🔶 انصار اللہ کے انقلابی رہنما اور مقاومت کے جری بازو سید عبدالملک الحوثی نے یمن کی فلسطین اور مزاحمت کے ساتھ حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سعودی جارحیت کو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔

🔶 انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کی پوزیشن واضح اور غیر متزلزل ہے کہ وہ متجاوز سعودی رجیم کی جارحیت اور ناکہ بندی کے جواب میں "ناکہ بندی کے بدلے ناکہ بندی" کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اسے شدت میں اضافے کی صورت میں مزید سخت کیا جائے گا۔ یمنی مقاومت کے رہبر سید الحوثی نے قابض و جارح سعودی رجیم پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کی خدمت کر رہا ہے اور یمنی عوام پر 12 سال سے جاری محاصرے اور حملوں کا ذمہ دار ہے۔

🔶 انہوں نے مزاحمتی محاذ کی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے ایران، لبنان اور فلسطین کی حمایت کا اعادہ کیا اور خبردار کیا کہ متجاوز سعودی رجیم کی طرف سے کوئی بھی فوجی کارروائی اس کے اپنے مفادات کے خلاف جوابی کارروائی کا باعث بنے گی۔

👈 اسرائیلیوں کے لیے مکہ اور مدینہ کے آسمان کھولنے پر سید الحوثی کی شدید تنقید:

🔶 تجاوز کرنے والی سعودی رجیم کو مخاطب کرتے ہوئے، رہبر یمن سید الحوثی نے یمن کے بارے میں سعودی پالیسیوں پر تنقید کی اور اس تضاد کی نشاندہی کی جو یمنی عوام پر مسلسل پابندیوں اور اسرائیلیوں کے لیے مکہ اور مدینہ کے آسمان کھولنے کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ متجاوز سعودی رجیم کا ناکہ بندی سخت کرنے اور فوجی تیاریوں پر اصرار "ظلم اور صہیونیت کی خدمت" کے مترادف ہے۔

#عبدالملک_بدرالدین #یمن #الحوثی #ایرانی_قوم #صہیونیت #اسرائیل #سعودی_رجیم #مزاحمتی_محاذ #میلاد_النبی #صہیونی_خادم #متجاوز #امریکی

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں