ہم نے "عظیم اسرائیل" کے منصوبے کو توڑ دیا، لبنان میں اسکی توسیع کو ناکام بنا دیا، حزب اللہ کے شیخ قاسم
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ عوام کی استقامت کی بدولت، اسرائیل اپنی تینوں جنگوں میں شکست کھا چکا ہے۔ ہم سر بلند رکھیں گے اور ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے لبنانی حکومت کے مذاکرات کو "ذلت آمیز ہتھیار ڈالنے" کے مترادف قرار دیا۔

🔶 فخر مقاومت حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بیروت کے جنوبی مضافات (ضاحیہ) میں عاشورہ اسکوائر پر حزب اللہ کی جانب سے منعقدہ مرکزی مذہبی تہوار نبی اکرم ص اور امام جعفر صادقؑ کی ولادت اور ہفتۂ وحدت کے موقع پر ایک عظیم اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے "عظیم اسرائیل" کے امریکی- صہیونی منصوبے کو توڑ دیا ہے اور فلسطین، لبنان، ایران، یمن اور عراق میں دی گئی عظیم قربانیوں نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حزب اللہ ڈٹی رہے گی اور کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

🔶 شیخ قاسم نے لبنانی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 27 نومبر 2024 کے معاہدے کو ترک کرکے اور دشمن کے ساتھ براہِ راست مذاکرات شروع کرکے لبنان کی بے عزتی کی ہے۔ انہوں نے ان مذاکرات کو "ذلت آمیز ہتھیار ڈالنے" کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ اس سے جنگ نہیں رکی بلکہ اسے جائز قرار دیا گیا ہے۔
🔶 انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی رجیم اب جنوبی لبنان میں کوئی آبادکاری قائم کرنے کی جرات نہیں رکھتی اور مزاحمتی قوتوں کے خوف سے سرحدیں متعین کرنے سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے فریم ورک معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناجائز، غیر قانونی اور ذلت آمیز قرار دیا۔

🔶 اسلامی وحدت پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد امت کو تقسیم سے بچانا اور فلسطین کے مرکزی مسئلے کے گرد متحد ہونا ہے، جسے انہوں نے پورے خطے کے مستقبل کے طور پر بیان کیا۔
#حزب_اللہ #شیخ_نعیم_قاسم #عظیم_اسرائیل #لبنان #صہیونی_رجیم #اسلامی_وحدت #فلسطین #مزاحمت
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
