مسجد اقصیٰ پر بن گویر کے حملے کے بعد حماس کا انتباہ
فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں نے ابوعبیدہ کی شہادت کی پہلی برسی پر کہا کہ ان کی میراث آگاہی، استقامت اور مزاحمت کی علامت ہے اور صہیونی رجیم ان کے پیغام کو خاموش کرنے میں ناکام رہا۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے شہید ابوعبیدہ کے راستے پر قدس کی آزادی تک چلنے کا عزم کیا اور کہا کہ ان کی شہادت اس راستے کا خاتمہ نہیں ہے۔
🔹 فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غاصب و نسل پرست صہیونی رجیم کے وزیر داخلہ "ایتامار بن گویر" کی مسجد اقصیٰ پر بار بار ہونے والی چڑھائیوں، بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے اور اس جنگ طلب رجیم کی جارحانہ پالیسیوں کے تسلسل کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
🔹حماس نے اس چڑھائی، بے حرمتی اور "قبۃ الصخرہ" کے قریب تلمودی رسومات کو مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے کی پالیسی کے تحت ایک خطرناک اقدام قرار دیا۔
🔹حماس تحریک نے غاصب و جارح صہیونی رجیم کے رہنماؤں کے اقدامات کو انتخابات سے پہلے کے سیاسی ماحول کا فائدہ اٹھا کر فلسطینی عوام اور مقدسات کے خلاف جارحیت تیز کرنے کی کوشش قرار دیا۔
👈 ابوعبیدہ کی میراث آگاہی، استقامت اور مزاحمت ہے، ابوعبیدہ کی شہادت کی پہلی برسی، مزاحمتی کمیٹیوں نے صہیونی رجیم کو خبردار کیا

🔶 فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں نے القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کی شہادت کی پہلی برسی پر ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض، جارح اور نسل پرست صہیونی رجیم کی طرف سے ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کا مقصد انکے پیغام کو خاموش کرنا تھا، لیکن وہ ناکام رہے۔ مزاحمتی کمیٹیوں نے کہا کہ ابوعبیدہ کی میراث محض ایک یاد تک محدود نہیں ہے، بلکہ وہ آگاہی، استقامت اور مزاحمت کا نمونہ ہے۔
🔶 بیان میں کہا گیا ہے کہ خون شہداء صہیونی رجیم کے جرائم کا ثبوت ہیں اور فلسطینی قوم اپنے قومی حقوق پر قائم ہے۔ مزاحمتی کمیٹیوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ابوعبیدہ اور تمام فلسطینی شہداء کے ساتھ وفادار رہیں گے اور فلسطینی قوم کی آزادی، مہاجرین کی واپسی اور حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
👈 القسام بریگیڈز کا عزم: شہید ابوعبیدہ کے راستے پر قدس کی آزادی تک چلیں گے

🔶 القسام بریگیڈز کے موجودہ ترجمان نے اپنے سابق ترجمان حذیفہ الکحلوت (معروف بہ ابوعبیدہ) کی شہادت کی پہلی برسی پر ان کے میڈیا کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابوعبیدہ "امت کا ترجمان اور مزاحمت کی علامت" تھے اور وہ القسام بریگیڈز کے پہلے ترجمان تھے۔
🔶 ترجمان نے کہا کہ شہید ابوعبیدہ کے الفاظ کی بازگشت اب بھی باقی ہے اور ان کی چفیا دنیا بھر میں مزاحمت کی علامت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوعبیدہ کی شہادت ان کے راستے کا خاتمہ نہیں ہے اور وہ اس راستے پر قدس کی آزادی تک چلتے رہیں گے۔
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
