مرکزی مواد پر جائیں

قابض صہیونی رجیم نے قدس میں فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا، مغربی کنارے اور غزہ میں حملے تیز

·۳ دن پہلے

اس خبر کو اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ 21:54

قابض ونسل پرست صہیونی رجیم نے قدس میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا اور المغیر گاؤں کا محاصرہ کر لیا، جبکہ غزہ کی پٹی پر فضائی اور توپ خانے کے حملے تیز کر دیے گئے، جن میں مشرقی غزہ شہر اور البریج کیمپ کے شمالی علاقے خاص طور پر نشانہ بنائے گئے۔

🔹 قدس اور مغربی کنارے میں صہیونی جارحیت

جمعہ کی صبح، مقبوضہ قدس کے دمشق گیٹ کے قریب جارحیت پسند اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد قدس کے پرانے شہر میں بھاری فوجی تعیناتی کر دی گئی اور علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا۔ رام اللہ کے قریب المغیر گاؤں کا داخلی راستہ بند کر دیا گیا اور آباد کاروں نے اشتعال انگیزی کی۔ نابلس کے قریب قصرہ گاؤں کا محاصرہ تین ہفتوں سے جاری ہے۔

🔹 غزہ کی پٹی پر حملوں میں شدت

قابض فوج نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی پر فضائی اور توپ خانے کے حملے تیز کر دیے۔ مشرقی غزہ شہر اور البریج کیمپ کے شمالی علاقوں کو شدید بمباری اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

🔴 یاد رہے گذ شتہ روز جارح صہیونی فوج نے نابلس کے قریب قریہ گاؤں میں ایک گھر کا محاصرہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، نسل پرست صہیونی فوج کے دستوں نے گاؤں میں داخل ہو کر ایک گھر کا محاصرہ کیا اور فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوا۔

🔴 اپڈیٹ 21:55

1🔹 قابض رجیم کے ڈرونز نے آج خان یونس میں جمعہ کی نماز ادا کرنے جا رہے ایک نوجوان کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو

--

2🔹 قابض اسرائیلی فوج نے بیت لاحیا کے الرباط علاقے میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ، مکانات اور فلسطینی املاک کو نذرِ آتش کر دیا۔

یہ وحشیانہ کارروائی نسل کشی کے دوران کی گئی، جب قبضہ کاروں نے پوری پٹی میں فلسطینیوں کی جائیدادیں اور گھر بار منظم طریقے سے تباہ کیے۔ یہ تباہی کا سلسلہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور ان کی واپسی کو ناممکن بنانے کے لیے جاری منصوبے کا حصہ تھا — اور اب بھی ہے۔ ویڈیو

#غزہ #بیت_لاحیا #نسل_کشی #اسرائیلی_قبضہ #فلسطینی_املاک #تباہی

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں