سفاک اسرائیل نے شمالی غزہ میں حماس کمانڈر کو شہید کر دیا، اشکبار آنکھوں کیساتھ نماز جنازہ کی ادائیگی
🔶 شمالی غزہ شہر میں جارحیت پسند غاصب صہیونی رجیم کے مجرمانہ فضائی حملے میں مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر "احمد البطش" شہید ہو گئے۔ یہ فضائی حملہ جبالیا کے مغرب میں شاہراہ الصفطاوی پر ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ بعض رپورٹس کے مطابق، اسی حملے میں حماس کے تین دیگر ارکان بھی شہید ہوئے، جبکہ یروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ خان یونس میں بھی حماس کے ایک رکن کو شہید کیا گیا۔

🔶 اس کے علاوہ، پیر کی صبح جنوبی غزہ شہر کے تل الہوا محلے میں کارفور چوک کے قریب صہیونی ڈرون نے ایک شہری گاڑی پر کم از کم دو میزائل فائر کیے، جس سے گاڑی میں سوار دو فلسطینی شہید اور متعدد راہگیر زخمی ہوئے۔

🔶 وزارت صحت فلسطین کے اعداد و شمار کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کی صہیونی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 1,369 فلسطینی شہید اور 4,627 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری نسل کشی کی جنگ میں 73 ہزار سے زائد شہید اور 274 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور 90 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔
--
#غزہ #حماس #احمد_البطش #القسام_بریگیڈز #صہیونی_حملہ #جنگ_بندی_کی_خلاف_ورزی #وزارت_صحت #نسل_کشی
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
