مکہ پر حملہ اور الزام اس زمانے کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، یمن کے مجاہدین انصار اللہ
سعودی ایف F15 لڑاکا طیارے کا گرایا جانا سعودیوں کے لیے بڑی رسوائی ہے۔ مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کو مسلمانوں، مسلم اقوام اور خاص یمن کی قوم میں بلند مقام حاصل ہے۔ سعودی رجیم صرف اس وقت مکہ کی حرمت اور اسکے مقدس ہونے کو یاد کرتی ہے جب اسے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی ضرورت ہو۔ وہ لوگ جو مکہ مکرمہ کی بے حرمتی کرتے ہیں، وہی ہیں جو اسکے مقدس مقام کو اپنے مخالفانہ حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں اور صہیونی یہودیوں کا استقبال کر کے اور عیش و عشرت اور اخلاقی فساد کی محفلوں کی میزبانی کر کے اسے آلودہ کرتے ہیں، انصار اللہ کا سیاسی دفتر

🔶 یمن کی انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے سعودی رجیم کی جانب سے یمن پر مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کے الزام کو اس زمانے کا سب سے بڑا جھوٹ اور ایک بے بنیاد، من گھڑت دعویٰ قرار دیا ہے۔ انصاراللہ کے مطابق، تجاوز کرنے والی سعودی رجیم بے بنیاد دعووں کا اعادہ کر کے یہ ثابت کرنے میں ناکام ہے کہ اس کے یمن پر حملے اور محاصرے کا کوئی جواز ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کو مسلمانوں میں بلند مقام حاصل ہے، اور یمنی عوام ان مقدس مقامات کی تعظیم میں کسی سے پیچھے نہیں۔

🔶 انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے متجاوز سعودی رجیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہی لوگ جو مکہ مکرمہ کی بے حرمتی کرتے ہیں، وہی اس کے مقدس مقام کو اپنے مخالفانہ حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں اور صہیونی یہودیوں کا استقبال کر کے اور عیش و عشرت کی محفلوں کی میزبانی کر کے اسے آلودہ کرتے ہیں۔ سعودی رجیم صرف اس وقت مکہ کی حرمت کو یاد کرتی ہے جب اسے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی ضرورت ہو۔ انصاراللہ کے نائب وزیر خارجہ عبدالواحد ابوراس نے کہا کہ جس نے غلافِ کعبہ جنسی مجرم ایپسٹین کو تحفے میں دیا، وہی مکہ اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والا ہے، اور جسکے مجرم صہیونی رجیم کے ساتھ آشکار اور پوشیدہ تعلقات ہیں، وہی مسجد اقصیٰ، مکہ مکرمہ اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والا ہے۔

🔶 دوسری جانب، یمن کے قومی مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے مأرب کے آسمان میں سعودی ایف F15 لڑاکا طیارے کو گرانے میں کامیابی حاصل کی، جو سعودی رجیم کے لیے ایک بڑی رسوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متجاوز سعودی رجیم جھوٹ پھیلا کر دنیا کو گمراہ کرتی ہے اور یہ وہم پیدا کرتی ہے کہ وہ یمن پر حملہ نہیں کرتی۔ عبدالسلام نے زور دیا کہ یہ کارروائی خطے اور دنیا کے لیے انتباہی پیغام ہے تاکہ سعودیوں کے سیاہ پروپیگنڈے کے جال میں قربان ہونے سے ہوشیار رہیں۔

🔶 عبدالسلام نے مزید کہا کہ یمن کی فضائی صلاحیت بڑھ گئی ہے، جو قومی خودمختاری کے تحفظ میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے سعودی پائلٹوں کو خبردار کیا کہ یمن کا آسمان ہمیشہ کے لیے دستیاب نہیں ہوگا، اور آئندہ وہ اپنے اڈوں سے پرواز تو کر سکتے ہیں لیکن دوبارہ واپس نہیں جائیں گے۔ ان کا انجام یا تو موت ہوگا یا قید کرلیا جائے گا، اور وہ قید سعودی پائلٹوں میں شامل ہو جائیں گے جو سعودی رجیم کی بے اعتنائی کی وجہ سے طویل عرصے سے اسیر ہیں۔ سعودی رجیم اپنے پائلٹوں کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کرتی بلکہ اسیروں کی رہائی کے معاہدوں کو پیچیدہ بناتی ہے۔

یمن میں عید میلادالنبی (ص) کی بے مثال تقریبات، سال 2026 کے ایمان افروز مناظر
--
ویڈیو 1: کمال شرف (یمنی 🇾🇪 کارٹونسٹ) کا پھر سے لاجواب آرٹ اور کمال
ویڈیو 2: کیا عاشق رسول (ص) مکہ پر حملہ کر سکتا ہے؟ پاکستانی میڈیا سے وابسطہ محترم ولید شیخ کا دلچسپ سوال
ویڈیو 3: 🇾🇪⚡🇸🇦 یمن کے مجاہدین انصار اللہ (حوثی) نے سعودی ایف-15 جنگی، لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا اعلان کرنے کے بعد اسے تباہ کرنے کی فوٹیج بھی جاری کردی۔
ویڈیو 4: خادمین حرمین شریفین کی آڑ میں مکہ ماڈل اور رقص و فحاشی، غنا کی بے ہودہ محفل
--
#انصاراللہ #مکہ #سعودی #جھوٹ #ایف_15 #یمن #رسوائی #حملہ #خانہ_کعبہ #مدینہ #بیت_المقدس #مقدسات #توہین #بیحرمتی #ایپسٹین #ولید_شیخ #غلافِ_کعبہ
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
