قابض صہیونی فوج کے جنوبی لبنان پر حملوں اور دہشتگردی کا سلسلہ جاری
👈 امریکی پراکسی، قابض و جارح صہیونی فوج نے بین الاقوامی قوانین اور لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے قصبے سجد، جبل الرفیع، دیر میماس، قلعہ الشقیف کے قریب اور دوحہ کفررمان کو نشانہ بنایا، جو جمعہ کی رات کے حملوں کا تسلسل تھے۔
🔸 قابض و جارح صہیونی فوج نے بین الاقوامی قوانین اور لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز ایک بار پھر جنوبی لبنان کو اپنے مجرمانہ حملوں کا نشانہ بنایا اور دہشتگردی جاری رکھی۔ المنار نیٹ ورک کے مطابق، صہیونی رجیم کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے "سجد" پر حملہ کیا، اور "جبل الرفیع" کے علاقے اور قصبے "سجد" کے نواح کو بھی نشانہ بنایا۔

🔸 نسل پرست صہیونی فوج کے ایک گشتی دستے نے بھی قصبے "دیر میماس" کے نواح کی طرف پیش قدمی کی اور "کروم الزیتون" کے علاقے میں پوزیشن سنبھال لی۔ المنار نیٹ ورک نے جنوبی لبنان میں قلعہ "الشقیف" کے قریب صہیونیوں کے حملوں، دہشتگردی کے نتیجے میں ایک دھماکے کی بھی اطلاع دی۔ آج ہفتے کے روز علی الصبح، نسل پرست صہیونی فوج کے توپ خانے نے بھی جنوبی لبنان کے علاقے "دوحہ کفررمان" کو نشانہ بنایا۔
🔸 جنوبی لبنان پر آج کے حملے جمعہ کی رات کے حملوں کا تسلسل ہیں۔ المنار نیٹ ورک نے رپورٹ دی کہ صہیونی رجیم کے جارح جنگی طیاروں نے جمعہ کی رات جنوبی لبنان کے قصبے "القنطرہ" کو نشانہ بنایا، جبکہ "وادی السلوقی"، "وادی زیبقین" اور قصبوں "حولا" اور "مجدل سلم" کے درمیان کا علاقہ، نیز "میفدون" اور "زوطر الشرقیہ" کے درمیان کا علاقہ بھی صہیونی توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنا۔

آخری اطلاعات: ایک گھنٹے قبل المنار کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے المنصوری پر اسرائیلی توپ خانے نے گولہ باری کی ہے۔
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
