مرکزی مواد پر جائیں

القسام بریگیڈز نے شمالی بریگیڈ کے کمانڈر ابوحمزہ کی شہادت کی تصدیق کردی

·۳ گھنٹے پہلے

👈 القسام بریگیڈز نے تصدیق کی کہ ان کے فوجی کونسل کے رکن اور شمالی بریگیڈ کے کمانڈر عزالدین عبدالعزیز البیک المعروف "ابوحمزہ" اور شہید مہند ابو فول منگل کی صبح صہیونی رجیم کی قتل کی مجرمانہ کارروائی اور دہشتگردی میں شہید ہوگئے، جو "طوفان الاقصیٰ" کے آپریشن روم کے کمانڈروں میں سے ایک تھے۔ حماس نے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

🔸 شہید عزالدین القسام بریگیڈز، حماس تحریک کی فوجی شاخ نے امریکی پراکسی، قابض و نسل پرست صہیونی رجیم کی جارحیت کے نتیجے میں "عزالدین عبدالعزیز البیک" المعروف "ابوحمزہ" کی شہادت کی اطلاع دی۔ وہ ان بریگیڈز کی فوجی کونسل کے رکن اور شمالی بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ عزالدین عبدالعزیز البیک منگل کی صبح ایک قتل کی کارروائی کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

🔸 اس بیان کے مطابق، البیک نے انتفادہ اقصیٰ کے دوران شمالی بریگیڈ کی پہلی خصوصی یونٹ کی کمانڈ کی تھی اور 2009 میں شہید عماد عقل بریگیڈ کی کمان سنبھالی، جبکہ 2015 میں شمالی بریگیڈ کے فوجی انٹیلیجنس کے کمانڈر بنے۔ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ البیک "طوفان الاقصیٰ" کے آپریشن روم کے کمانڈروں میں سے ایک تھے جنہوں نے 7 اکتوبر کے آپریشن کی نگرانی کی، اور "احمد الغندور" المعروف "ابوانس" کی شہادت کے بعد شمالی بریگیڈ کی کمان سنبھالی۔

🔸 بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے شمالی غزہ میں دفاعی لڑائیوں کے دوران تمام مراحل میں مزاحمتی افواج کی کمان کی اور القسام کی دیگر افواج کے ہمراہ شمالی غزہ کے محاصرے کے دوران 107 دن تک مزاحمت کی، جسے "جنرلز پلان" کہا جاتا ہے۔

🔸 دریں اثنا، القسام بریگیڈز کے شمالی بریگیڈ کے کمانڈر عزالدین البیک اور شہید مہند ابو فول کی جنازے کی تقریب میں بڑی تعداد میں فلسطینی عوام نے شرکت کی.

🔸 القسام بریگیڈز نے اپنے شہید کمانڈر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے مجاہدین فلسطینی مقصد کے منصفانہ اور مقدس ہونے پر یقین رکھتے ہیں اور شہداء کے خون کو فتح اور آزادی کے راستے کا حصہ سمجھتے ہیں۔ حماس کی فوجی شاخ نے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

--

#القسام_بریگیڈز #ابوحمزہ #شہادت #شمالی_غزہ #طوفان_الاقصیٰ #حماس

اس خبر پر آپ کا ردِعمل

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں