یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد عالمی ایئر لائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل/منسوخ کر دیں
👈 یمن کے جوابی حملوں کے خوف سے متحدہ عرب امارات کی تینوں بڑی ایئر لائنز سمیت متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں، جبکہ یمن نے ریاض کے لیے صرف ان انسانی پروازوں کی اجازت دی ہے جنہیں صنعا سے اجازت نامہ مل چکا ہو۔ فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گذشتہ روز ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی 171 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

🔹 یمن کے جوابی اور انتقامی حملوں کے خوف سے متحدہ عرب امارات کی تینوں بڑی ایئر لائنز — اتحاد ایئرویز، ایمریٹس اور فلائی دبئی — نے سعودی عرب میں اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

🔹 یمن کے جوابی حملوں کے بعد صرف متحدہ عرب امارات ہی نہیں بلکہ متعدد دیگر ممالک نے بھی اپنی فضائی کارروائیاں معطل یا متاثر کی ہیں۔ بھارت کی انڈیگو، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے ریاض سے آنے جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ ترکی کی ترکش ایئرلائنز نے ریاض سے روانہ ہونے والی تمام چار پروازیں معطل کر دی ہیں۔ قطر ایئرویز کی ریاض سے 8 میں سے 3 پروازیں متاثر ہوئی ہیں، اور مصر کی ایجپٹ ایئر نے بھی ریاض اور ابھا کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

🔹 اسی طرح جرمنی کی لوفتھانزا، نیدرلینڈز کی کے ایل ایم، برطانیہ کی برٹش ایئرویز، فرانس کی ایئر فرانس، ہانگ کانگ کی کیتھے پیسیفک اور سنگاپور کی اسکُوٹ نے بھی سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ عمان ایئر کی ریاض سے 3 میں سے 1 پرواز متاثر ہوئی ہے، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے بھی عارضی طور پر ریاض کے لیے پروازیں روک دی ہیں۔

🔹 یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ یمن کے جوابی حملوں نے نہ صرف متجاوز و جارح سعودی رجیم (10 سال سے زائد یمن کی مسلمان، کلمہ توحید قوم کا محاصرہ کرنے والے مجرم آل سعود) بلکہ پورے خطے کی فضائی صناعت کو شدید متاثر کیا ہے، اور عالمی ایئر لائنز اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو ترجیح دے رہی ہیں۔

👈 اعلامیے کے مطابق، بظاہر یہ معطلی ایک یا دو دن کے لیے بتائی جا رہی ہیں، لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی بتا رہے ہیں۔

فلائٹ ریڈار نے اعلان کیا ہے کہ ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی 171 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

🔹 ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صدا و سیما نے العالم ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گذشتہ روز ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی 171 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
#یمن_جوابی_حملے #اماراتی_ایئر_لائنز #سعودی_عرب_پروازیں_معطل #متعدد_عالمی_ایئر_لائنز #پروازیں_منسوخ #PIA #ترکش_ایئرلائنز #ریاض_پروازیں_متاثر #یمن_انسانی_پروازیں #صنعا_اجازت_نامہ #فضائی_صناعت_متاثر
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
