مرکزی مواد پر جائیں

گذشتہ 24 گھنٹوں میں سعو دی رجیم کے 124 مجرمانہ فضائی حملے: یمن کی سعودی ہوائی اڈوں، آرامکو تنصیبات کے خلاف 4 انتقامی کارروائیاں

·۱۰ دن پہلے

🔹 یمنی مسلح افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں جارحیت پسند سعودی رجیم کے 124 مجرمانہ فضائی حملوں، بمباری کے جواب میں رأس العارہ اور السقیا کے علاقے میں دشمن کی افواج اور سازوسامان کے ٹھکانے کو بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ 4 کارروائیاں کیں، جن میں ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے، آرامکو کی گیس اور تیل کی تنصیبات اور دمام کے شاہ فہد ہوائی اڈے کو نـــشا نہ بنایا گیا۔

🔹 یمن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مقابلے کے اصول ہی اس مرحلے میں متجاوز و جابر سعــودی رجیم کو دیے جانے والے فوجی جواب کی نوعیت کا تعین کرتے ہیں، اور جارحانہ اقدامات کا خاتمہ سعودی رجیم کے لیے کم لاگت کا حامل ہے۔

🔹 یمن کی تحریک انصـار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حــزام الاســــد نے زور دیا کہ صــنعاء آبنائے باب المندب پر مکمل تسلط رکھتی ہے، اور اگر سعودی رجیم اپنی جارحیتوں اور محاصرے کو جاری رکھتا ہے تو اسے مزید غیر متوقع پہلوؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

🔹 یمنی مســـلح ا فــو اج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں جارحیت پسند سعو دی رجیم کے 124 مجرمانہ فضائی حملوں، بمباری کے جواب میں رأس العارہ اور السقیا کے علاقے میں دشمن کی افــواج اور سازوسامان کے ٹھکانے کو بیــلـسٹـک اور کـروز میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ 4 کارروائیاں کیں، جن میں ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے، آرامکو کی گیس اور تیل کی تنصیبات اور دمام کے شاہ فہد ہوائی اڈے کو نـــشا نہ بنایا گیا۔

▶️ ویڈیو 1: صنعاء میں شہری اہداف پر سعودی فضائی حملے کے بعد کے دل خراش مناظر

▶️ ویڈیو 2: فوٹیج میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ ایک یمنی میزائل مجرم سعودی رجیم کے شہر دمام میں کنگ فہد ایئرپورٹ کے نواحی علاقے سے ٹکرا گیا۔

🔹 یمنی مســـلح ا فو اج نے تمام بین الاقوامی کمپنیوں، ماہرین، ملازمین، کارکنوں اور دنیا بھر کے مسافروں کو سعودی رجیم کے ہوائی اڈوں کی طرف پرواز کے نتائج کے بارے میں خبـــردار کیا، کیونکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کے علاوہ سعودی ہوائی اڈے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سعودی رجیم کی گہرائی میں اپنی کارروائیوں کو تیز کرتی رہیں گی اور مــحاصرے کے مقابلے میں مــحاصرہ، کشید گی کے مقابلے میں کشید گی کو مستحکم کرتی رہیں گی، تاوقتیکہ حملے بند ہوں اور یمنی قوم کا مـــحاصرہ ختم ہو۔

✍️ کیا مغرب، انکے علاقائی ایجنٹس، یا سلفی و وہابی تکفیریوں کی طرف سے کوئی مذمت نظر آئی؟ پروفیسر سید محمد مرندی کا سوشل میڈیا ایکس X پر حیرانگی کا اظہار

🔹 جارحانہ اقدامات کا خاتمہ ســـعودی رجیم کے لیے کم لاگت کا حامل ہے، وزارت خارجہ یمن

یمن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مقابلے کے اصول ہی اس مرحلے میں متجاوز و جابر سعــودی رجیم کو دیے جانے والے فـــوجی جواب کی نوعیت کا تعین کرتے ہیں، اور جــا ر حـانہ اقدامات کا خاتمہ ســــعودی رجیم کے لیے کم لاگت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ســـعودی رجیم نے 12 سال سے مـــحاصـرے کے خاتمے اور صـــنعاء ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے خاتمے کی درخواستوں پر توجہ نہیں دی۔

🔹 وزارت خارجہ نے ایئر لائنز کو یمن کے انسانی عملیات مرکز کے ساتھ ہم آہنگی کا مشورہ دیا، اور قطری رجیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جــا رحــانہ سرگرمیاں اسے یمنیو ں کے خـــون بہانے میں شریک بنا دیتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سعودی دشـــمن اپنی جـــارحیت نہیں روکتا تو آنے والا مرحلہ اس سے بڑا ہوگا، اور باب المـــندب کی عسکری سازی (جنگی ہتــھیاروں سے لیس کرنا) ســـعودی رجیم کی حقیقی نیتوں کو آشکار کرتی ہے۔

👈 ہمیں باب المـــندب پر مکمل تسلط حاصل ہے، حزام ا لاسد

🔹 دوسری جانب یمن کی مزا حمتی، انقلابی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام ا لاسد نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں زور دیا کہ صنعاء آبنائے باب المندب پر مکمل تسلط رکھتی ہے، اور انہوں نے متجاوز و جارح سعودی رجیم اور ان تمام لوگوں کو طمانچہ رسید کیا جنہوں نے سعودی سے وابستہ باغی، قابض افو اج کے باب المنــــدب پر تسلط کی افواہیں پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افو اج نے مغربی ساحلوں پر قابو پانے سے بھی پہلے باب المندب اور بحیرہ احمر کو کنٹرول میں رکھا تھا۔

🔹 انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سعودی رجیم اپنی جــا ر حیتوں اور مـحـــــاصرے کو جاری رکھتی ہے تو اسے مزید غیر متوقع پہلوؤں کا سامنا کرنا پڑے گا، اور جواب دہی کے لیے بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ی من کی سرزمین پر مجـــرمانہ سعودی حملوں میں نشانہ بننے والی تمام تنصیبات غیر فوجی تھیں۔ شام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شامی نظام کو غیر ملکی کرائے کے افراد کے خلاف باعزت جنگ لڑنی چاہیے۔

--

#یمن #سعودی_عرب #یمنی_میزائل #کنگ_فہد_ایئرپورٹ #دمام #فوٹیج #جوابی حملہ #انتقام #ریاض #خالد ہوائی اڈہ #محاصرہ #کشیدگی #124مجرمانہ_فضائی_حملے #کروز #بیلسٹک #یمن_کی_وزارت_خارجہ_کا_بیان #جارحانہ_اقدامات_کا_خاتمہ #سعودی_عرب_کے_لیے_کم_لاگت #مقابلے_کا_اصول_فوجی_جواب #قطر_کی_جارحانہ_سرگرمیاں #باب_المندب_کی_عسکری_سازی #یمن_باب_المندب_پر_مکمل_تسلط #حزام_الاسد_کا_بیان #سعودی_رجیم_کو_طمانچہ #غیر_متوقع_پہلو_کا_انتباہ #جواب_دہی_کے_آپشنز #غیر_فوجی_تنصیبات_پر_حملے

اس خبر پر آپ کا ردِعمل

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں