غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی، فضائی حملے، 3 فلسطینی شہری شہید، اسرائیلی اسپیشل فورسز کی امریکی ہسپتال کے قریب دراندازی، گھات لگا کر حملہ، بھاری فائرنگ
🔶 اسرائیلی میڈیا کے مطابق غاصب و جارحیت پسند اسرائیل کی اسپیشل فورسز یونٹ نے غزہ شہر کے مغرب میں امریکی ہسپتال کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی۔ یہ فورس الکتیبہ علاقے میں اقوام متحدہ کی پناہ گاہ کے قریب ایک کیفے ٹیریا میں بس اور الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے ذریعے داخل ہوئی، لیکن اسے گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔
🔶 گھات لگانے والے حملے کے بعد بھاری گولہ باری ہوئی، جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے فضائی کور فراہم کرتے ہوئے فورس کی واپسی کو یقینی بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فورس نے کسی فلسطینی شخصیت کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔
🔶 قابض، جارح اور نسل پرست اسرائیل کے پے در پے فضائی حملوں میں فلسطینی شہریوں کی شہادتیں، بچے ور خواتین نشانہ:
غزہ شہر کے مغرب میں الکتیبہ علاقے پر امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی دہشتگردی، فضائی حملوں میں تین فلسطینی (دو بچے اور ایک خاتون) شہید اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی ڈرونز نے بھی دو کاروں کو نشانہ بنایا، جبکہ منٹوں کے اندر کم از کم سات دھماکے رپورٹ ہوئے۔
#اسرائیلی_اسپیشل_فورسز #امریکی_ہسپتال #فضائی_حملے #شہداء #ڈرون_حملے #الکتیبہ #فلسطین
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
