فلسطین سے اظہار یکجہتی: پاکستان نے امریکی پراکسی 'اسرائیل' کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ کردیا
پاکستان نے سمرقند میں 46ویں فائیڈ ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں قابض و جارح اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر کے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
🔶 پاکستان نے 46ویں فائیڈ ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں امریکی پراکسی اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر دیا۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ذیشان نقوی کے مطابق ازبکستان میں منعقدہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ پاکستان کا پول راؤنڈ میں بڑھ کو اسرائیل سے مقابلہ شیڈول تھا تاہم پاکستان نے اسرائیل سے مقابلہ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
🔶 ذیشان نقوی نے کہا کہ پاکستان کی غاصب اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے جبکہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مقابلے سے دستبردار ہوئے۔ بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے عالمی چیس اولمپیاڈ سمرقند میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں قومی ٹیمیں شریک ہیں۔ فائیڈ کے مطابق رواں ایونٹ میں اوپن اور ویمنز سیکشنز میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

🔶 یاد رہے ماضی میں بھی مسلم ممالک کی ٹیموں نے جارحیت پسند اور نسل کشی کی مرتکب اسرائیلی رجیم کے ساتھ میچ طے پانے کی صورت میں بائیکاٹ کیا ہے۔

🔶 اس سے قبل سال 2024 میں ہنگری میں منعقدہ چیس اولمپیاڈ کے دوران بنگلادیش اور اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں نے امریکہ اور اسرائیل کی غزہ پر مسلط جنگ کے باعث اسرائیل کے خلاف مقابلوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔

🔶 اسی طرح رواں سال جنوری 2026 اولمپیاڈ میں جمہوری اسلامی ایران نے فلسطین و غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 20,000 سے زائد بچوں کی قاتل صہیونی رجیم کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے باعث ایران کی چیس فیڈریشن پر 25 ہزار یورو کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ادائیگی نہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کی بھی دھمکی دی گئی تھی۔
--
#پاکستان #اسرائیل #شطرنج #اولمپیاڈ #سمرقند #بائیکاٹ #فلسطین #کھیل #غزہ #جنگ #امریکی_پراکسی #نسل_پرست #بچوں_کی_قاتل
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
