صہیونی رجیم کے جرائم کی مذمت، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر ایران کی وزارت خارجہ کا شدید ردعمل
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے قابض صہیونی رجیم کی غزہ اور مغربی کنارے میں نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
🔹 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل ایک بیان جاری کیا جس میں صہیونی رجیم کے فلسطینی قوم کے خلاف جاری جرائم کی مذمت کی گئی۔ بیان میں غزہ اور مغربی کنارے میں نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر گہری تشویش اور نفرت کا اظہار کیا گیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور فیصلہ کن اقدام کرے۔
🔹 وزارت خارجہ نے قابض صہیونی رجیم کے وزیر اعظم کی مسجد اقصیٰ اور البراق (حائط البراق Al-Buraq Wall) کی بے حرمتی کی بھی شدید مذمت کی۔ بیان کے مطابق، قابض صہیونی رجیم نے گذشتہ 3 سالوں میں امریکہ اور انسانی حقوق کے دعویدار بعض ممالک کی ہر طرح کی ہتھیاروں، مالی، سیاسی اور پروپیگنڈہ حمایت سے غزہ میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی میں سے ایک کا ارتکاب کیا ہے۔

🔹 بیان میں مزید کہا گیا کہ صہیونی رجیم نے فلسطینیوں کے خلاف مغربی کنارے اور غزہ میں منظم دہشت گردی اور وسیع تشدد سمیت بدترین طریقے استعمال کیے ہیں تاکہ "فلسطین کے استعماری خاتمے" کے شیطانی منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ فلسطینی خواتین اور بچوں کو یرغمال بنانا، جن کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے، اور انہیں خوفناک جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنانا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور سینکڑوں دیگر معذور ہو چکے ہیں، بلاشبہ جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم کی مصداق ہے۔
🔹 وزارت خارجہ نے اس حقیقت کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ہر ماہ اوسطاً کم از کم تین فلسطینی اسیر تشدد کے تحت شہید ہوتے ہیں، جو نہ صرف قابض و جارح صہیونی رجیم کی نسل پرستانہ اور استعماری فطرت کا ثبوت ہے بلکہ اسکے حامیوں کے نفاق اور اخلاقی زوال کو بھی ظاہر کرتا ہے، جو قابض رجیم کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بے اعتناء ہیں۔
--
#ایران #وزارت_خارجہ #صہیونی_جرائم #غزہ #نسل_کشی #فلسطین
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
