مرکزی مواد پر جائیں

پاکستانی سفیر کا تہران میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس پر گفتگو

·۱ گھنٹے پہلے

ایران میں متعین پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (TUMS) کا دورہ کیا، جہاں یونیورسٹی چانسلر ڈاکٹر سید رضا رئیس کرمی سے میڈیکل ایجوکیشن، علاج، ہیلتھ کیئر اور مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اور وفد نے امام خمینی رہ اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں 2500 سے زائد بیڈ، 400 سے زائد اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور 6000 سے زائد میڈیکل عملہ موجود ہے۔

🔸 پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (TUMS) کا دورہ کیا اور یونیورسٹی چانسلر ڈاکٹر سید رضا رئیس کرمی سے میڈیکل ایجوکیشن، علاج، ہیلتھ کیئر اور مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی۔ یونیورسٹی چانسلر نے بتایا کہ تہران میڈیکل یونیورسٹی میں 18 اسپتال، 120 طبی مراکز، 10 بڑی لیبارٹریاں اور کئی ریسرچ انسٹیٹیوٹ موجود ہیں، اور 200 سے زائد پاکستانی طلباء زیرتعلیم ہیں۔

🔸 پاکستانی سفیر نے مشترکہ پراجیکٹس کے لیے تعاون کی پیشکش کی اور یونیورسٹی چانسلر کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ میٹنگ کے بعد وفد نے امام خمینی رہ اسپتال کا دورہ کیا جو مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا اسپتال ہے، جہاں 2500 سے زائد بستر، 400 سے زائد اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، 6000 سے زائد میڈیکل عملہ اور 60 سے زائد آپریشن تھیٹر موجود ہیں۔ وفد کو ICU وارڈ، ریسرچ لیبارٹریز، میڈیکل لیب اور کینسر سینٹر کا بھی دورہ کروایا گیا۔

--

#پاکستانی_سفیر #تہران_میڈیکل_یونیورسٹی #امام_خمینی_باسپٹل #طبی_تعاون

اس خبر پر آپ کا ردِعمل

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں