مرکزی مواد پر جائیں

سابق اسرائیلی فوجی کی ڈرون کمپنی Powerus سے پاکستان کا معاہدہ فوراً منسوخ کیا جائے، قائداعظم پالیسی سے انحراف ہے، مشتاق احمد خان

·۱ گھنٹے پہلے

👈 یہی ڈرون کمپنی گرانے والے interceptor میزائل انڈیا کو بھی فروخت کر رہی ہے، جو اس معاہدے کے سیکیورٹی پہلوؤں پر سوالات اٹھاتا ہے۔

🔶نامور فلسطینی کارکن اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے سابق اسرائیلی فوجی زیو ماروم کی قائم کردہ امریکی ڈرون کمپنی Powerus سے پاکستان کے معاہدے کی شدید مذمت کی اور فوری منسوخی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسے بانی پاکستان قائداعظم رہ کی فلسطین پالیسی سے انحراف اور فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا، اور نشاندہی کی کہ پاکستان ناجائز اسرائیلی رجیم کو تسلیم نہیں کرتا لیکن سابق اسرائیلی فوجی کی کمپنی سے معاہدہ کر رہا ہے۔

--

#پاکستان #اسرائیل #Powerus #ڈرون #معاہدہ #فلسطین #قائداعظم #منسوخ #پالیسی #غزہ #نسل_کشی #معاہدہ

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں