معاہدے کی خلاف ورزی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ امریکی صدر کے دستخط کی کوئی حیثیت یا اعتبار نہیں، امام مجتبیٰ خامنہ ای
🔸 ایرانی قوم کے پاس امریکی دشمن کے لیے ناقابلِ فراموش سبق موجود ہیں۔
🗒 [شہیدِ ایران] کی عظیم الشان تشییع کے اس تاریخی منظر کے ساتھ ہی، ایران
اور امریکہ کے صدور کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی بار بار خلاف ورزی نے
ایک بار پھر سب پر یہ حقیقت آشکار کر دی کہ امریکی صدر کے دستخط کس قدر بے
وقعت اور ناقابلِ اعتبار ہیں، اور یہ کہ جبر، بالادستی کی خواہش اور وحشیانہ
طرزِ عمل امریکی پالیسی اور مزاج کا لازمی حصہ ہیں۔
🔸 آج ایک بار پھر "شیطانِ بزرگ" نے اپنا حقیقی اور بے نقاب چہرہ دنیا کے
سامنے پیش کر دیا، تاکہ جرائم اور عہد شکنی کا یہ تلخ تجربہ اس بات کا ایک اور
مضبوط ثبوت بن جائے کہ امریکہ جھوٹا، غیر منطقی، ناقابلِ اعتماد اور ناپاک
کردار کا حامل ہے۔
🔸 اب جبکہ امریکی دشمن مزید جنگ بھڑکانے، بھاری قیمت چکانے اور مزید رسوائی
مول لینے کی راہ پر گامزن ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کی عظیم قوم اور
محاذِ مقاومت اس کے لیے ایسے ناقابلِ فراموش اسباق رکھتے ہیں جن کی جھلک ان
دنوں مجاہدینِ اسلام کی بہادری اور جنوبی خطے کے غیور عوام کی استقامت نے دکھا
دی ہے۔
✍ رہبرِ معظم انقلاب کے اس پیغام کا ایک حصہ، جو "شہیدِ ایران" کی عظیم الشان
تشییع اور ملک کے اہم امور کی وضاحت کے حوالے سے جاری کیا گیا۔
بشکریہ: البلاغ پاکستان
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
