مرکزی مواد پر جائیں

دشمن کے سامنے پسپائی حرام ہے، امریکہ کو خطے سے نکالا جائے گا، سینیئر ترجمان ایرانی مسلح افواج سردار شکارچی

·۱ دن پہلے

🔶 ایران کی مستعد و چاق و چوبند مسلح افواج کے سینئر ترجمان سردار ابوالفضل
شکارچی نے ایک اہم نشست میں کہا کہ مسلح افواج کی حکمت عملی امریکہ کو مغربی
ایشیا کے خطے سے مکمل طور پر نکالنا ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی امریکہ
اس خطے سے نکلے گا، جعلی صہیونی رجیم خود بخود ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے اس
بات پر زور دیا کہ دشمن کے سامنے پسپائی شرعی طور پر حرام ہے اور مسلح افواج
امام زمان (عجل) اور انکے نائب کے حکم کی تعمیل کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار
اور آمادہ ہیں۔

🔶 سردار شکارچی نے دوسری مسلط کردہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو
یقین تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اسلامی جمہوریہ کے نظام کا تختہ الٹ کر ایران
کو تقسیم کر دے گا، اور 17 اور 18 دسمبر کو وہ بغاوت کو سخت جنگ کے ساتھ جوڑ
کر ایک جامع حملہ کرنا چاہتے تھے، لیکن ایرانی قوم نے اپنی بیداری اور استقامت
سے دشمن کے اس مکمل منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے وعده صادق 1 اور 2 کے
آپریشنز اور اقتدار کی مشقوں کے بعد مسلح افواج میں نقصان کی تشخیص کرنے کا
ذکر کیا، جسکے بعد دشمن کے تمام حساس مقامات کا ایک مکمل اہداف بینک تیار کر
لیا گیا ہے۔

🔶 انہوں نے تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران شہید امام خامنہ ای رہ کی منصوبہ
بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید امام رہ نے جنگ کے دوران اپنے اور دیگر
کمانڈروں کے خلا کو پورا کرنے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی، اور
امریکہ نے تیسری عالمی جنگ کے لیے جو بھی جدید ہتھیار جمع کیے تھے، وہ سب
ایران کے خلاف استعمال کیے، لیکن ایرانی افواج کی مزاحمت کے سامنے وہ کوئی بھی
کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

🔶 ترجمان شکارچی نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تیسری مسلط کردہ جنگ
کے دوران متحدہ عرب امارات میں دشمن کا ایک بہت بڑا ڈیٹا سینٹر مکمل طور پر
تباہ کر دیا گیا، جو یورپی ممالک، صیہونی حکومت اور امریکہ کی مشترکہ سرمایہ
کاری اور مدد سے 20 سال کے دوران خطے کو کنٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ خطے میں امریکہ کی 5 دہائیوں کی تمام سرمایہ کاری ان کے اڈوں
کی تباہی کے ساتھ مکمل طور پر ضائع ہو گئی ہے۔

🔶 انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 40 روزہ جنگ کے دوران اور مفاہمتی
یادداشت پر دستخط کے بعد امریکی بدعہدی کے باوجود، ایران میں اسٹریٹجک
میزائلوں کی پیداوار کبھی بھی بند نہیں ہوئی، اور دشمن اپنی جدید ترین
انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے باوجود حیران ہے کہ ایران کہاں پر میزائل تیار کر رہا
ہے۔ انہوں نے آخر میں دوبارہ اس بات کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج کا بنیادی ہدف
امریکہ کو مغربی ایشیا سے نکالنا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے وہ کسی بھی
قسم کی پسپائی کو شرعی طور پر حرام قرار دیتے ہیں۔
--
ہمیں واٹسپ پر جوائن کریں:

https://chat.whatsapp.com/Ikx9rjzpVtBFXQMOgFylGU

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں