مرکزی مواد پر جائیں

سفر عشق اربعین حسینی: پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال، عراقی سفارت خانے میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات

·۱۰ گھنٹے پہلے

🔶 قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان،
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظہ اللہ) نے اسلام آباد میں جمہوریہ
عراق کے سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں ان کی قائم مقام ناظم الامور محترم جناب
خالد کریم محمد زنگنہ سے ملاقات ہوئی۔

🔶 ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے باہمی تعلقات، دو طرفہ دلچسپی کے
مختلف امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع
پر بالخصوص عراقی مقدس مقامات کی زیارت اربعین کے لیے جانے والے پاکستانی
زائرین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

🔶 فریقین نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور زائرین کی سہولیات میں
اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
--
ہمیں واٹسپ پر جوائن کریں:

https://chat.whatsapp.com/Ikx9rjzpVtBFXQMOgFylGU

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں