ایران کے دلدل میں پھنس گیا امریکہ، جنگ کو کنٹرول نہیں کر سکتا: ترجمان وزارت خارجہ ایران اسماعیل بقائی
👈 کیا میناب کے بچوں کی شہادت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا حصہ نہیں؟
اسماعیل بقائی کا یورپی ممالک کے سربراہان سے سوال
🔶 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس
کانفرنس میں میناب کے شہداء کی موجودگی میں یورپی رہنماؤں سے پوچھا کہ کیا
"بچوں کا قتل عام" انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ امریکہ
ایران کے دلدل میں پھنس گیا ہے اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے
جہاں ضروری ہو گا جنگ کرے گا اور جہاں ضروری ہوگا مذاکرات کا سہارا لے گا۔
🔶 بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال امریکی جارحیت کا نتیجہ ہے۔
بقائی نے کہا کہ ایران نے شروع سے کہا تھا کہ جنوبی راستہ غیر محفوظ ہے، لیکن
امریکہ نے جہازوں کو شمالی راستے سے جنوبی راستے کی طرف موڑ دیا۔ انہوں نے کہا
کہ امریکہ کو اسکے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔
🔶 انہوں نے خلیجی ممالک اور برطانیہ کے تعاون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا
نیز یوکرین کے اشتعال انگیز اقدامات کو خطرناک قرار دیا۔
ہمیں واٹسپ پر جوائن کریں:
https://chat.whatsapp.com/Ikx9rjzpVtBFXQMOgFylGU
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
