بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات تہس نہس، ایران کی مسلح افواج اور سپاہ کا امریکی اڈوں اور انقلاب مخالف گروپوں کے خلاف کامیاب سہ جہتی آپریشن
🔹 ایران کی چاق و چوبند مسلح افواج نے جمعہ کو بھی امریکی اور صہیونی حمایت
یافتہ اہداف کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ایرانی فوج نے
آپریشن صاعقہ کے 27 ویں مرحلے میں کویت کے احمدالجابر اڈے پر امریکی دہشت گرد
فوج کے اسٹریٹجک مراکز پر تباہ کن ڈرونز سے حملہ کیا، جس میں جنگی طیاروں کے
ہینگرز، سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور سازوسامان کے گودام تباہ کیے گئے تھے۔ یہ
تمام کارروائیاں امریکی جارحیت اور قشم میں رہائشی گھر پر حملے کے جواب میں کی
گئیں۔
🔹 اس سے قبل ایرانی فوج نے آپریشن صاعقہ کے 26 ویں مرحلے میں، شہید پائلٹ
مجید کاظمی کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے، بحرین کے شیخ عیسیٰ میں امریکی فوجی اڈے
پر حملہ کر کے بجلی کے جنریٹروں، نیویگیشن سسٹم اور انتظامی عمارتوں کو تباہ
کن ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ یہ اڈہ خلیج فارس میں امریکہ کے اہم ترین اڈوں
میں سے ہے اور جاسوس طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرون پرزوں کی مرمت کا مرکز
جانا جاتا ہے۔
🔹 سپاہ پاسداران کی فضائیہ نے کویت کے علی السالم امریکی اڈے پر حملہ کر کے
دو ڈرون ہینگرز اور ایک ایندھن کا ٹینک تباہ کر دیا۔ سپاہ نے واضح کیا کہ یہ
کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک امریکی قبضہ اور مسلم وسائل کی لوٹ
مار ختم نہیں ہو جاتی۔
🔹 اسی دوران عراقی کردستان کے شہروں اربیل اور سلیمانیہ میں امریکی و صہیونی
حمایت یافتہ، انقلاب اور اسلام مخالف گروپوں کے ٹھکانوں کو شدید بمباری کا
نشانہ بنایا گیا۔ اربیل میں قسری علاقے سے آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے
گئے، جبکہ سلیمانیہ میں بھی متعدد دھماکوں کی اطلاع ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق
یہ حملے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند گروپوں کو نشانہ بنا
کر کیے گئے۔
ہمیں واٹسپ پر جوائن کریں:
https://chat.whatsapp.com/Ikx9rjzpVtBFXQMOgFylGU
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
