مرکزی مواد پر جائیں

نتن یاہو اپنے انتخابی مقاصد کے لیے جنگ کو تیز کرنا چاہتا ہے، حزب اللہ

·۲۳ دن پہلے

👈 جنوبی لبنان میں اسرائیلی مجرمانہ حملے، ۱۱ شہید اور ۱۹ زخمی، امریکہ شریک جرم قرار، جارحیت کا جواب دیا جائے گا، حزب اللہ کا سخت ردعمل

🔶 حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صہیونی حملوں کے بعد ایک سخت بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم جنگی مجرم بنیامین نتن یاہو اپنی داخلی سیاسی پوزیشن اور انتخابی مقاصد کے لیے جنگ کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔ ان حملوں میں جنوبی قصبوں انصار اور دیر الزہرانی میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ۱۱ افراد بشمول خواتین و بچے شہید اور ۱۹ زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے اسے دشمن کے جنایتوں کے کارناموں میں ایک نیا اضافہ قرار دیا۔

🔶 حزب اللہ نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ براہ راست اور ذلت آمیز مذاکرات کا راستہ چھوڑ دے اور امریکی ثالثی کو وہم و باطل قرار دیا، کیونکہ امریکہ خود صہیونی جرائم میں شریک ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر کا مزاحمت کے ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ لبنان کی خودمختاری کے خلاف ہے اور تمام لبنانیوں کو اس حکومتی پالیسی کے خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے۔ حزب اللہ نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جائے گا اور لبنان کی خودمختاری اور وقار کے دفاع میں مناسب ردعمل دیا جائے

گا۔

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں