مرکزی مواد پر جائیں

فاسفورس گولوں سے جنوبی لبنان میں اسرائیل نے تباہی مچا دی، علی الطاہر اور کفررمان نشانہ، شہادتوں کے افسوسناک اعدادوشمار، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں

·۲۲ دن پہلے

👈 ایرانی عوام قابض اسرائیل کی لبنان میں دہشتگردی اور جارحیت پر سراپا احتجاج، شورای اسلامی نے عوام سے لبنان، حزب اللہ کے ساتھ یکجہتی کی اپیل کردی

🔶 لبنان میں قابض صہیونی رجیم کی جارحیت کے نتیجے میں انسانی بحران انتہائی سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ وزارت صحت لبنان کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 2 مارچ سے اب تک 4346 افراد شہید اور 12301 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں سب سے زیادہ تباہ کن فاسفورس بمباری ہے، جسے جارح اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں میں استعمال کیا۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے علی الطاہر کی بلندیوں اور کفررمان کے گرد و نواح کے علاقوں کو فاسفورس گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے وسیع پیمانے پر آگ اور جانی نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ فضائی اور توپ خانے کے حملے بھی جاری ہیں، جس سے عام شہریوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔

🔶 قابض، جارح اور نسل پرست اسرائیلی فوج نے علی الطاہر کی بلندیوں پر قبضے کے لیے اپنی یونٹوں میں اضافہ کیا ہے اور مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جنگی مجرم اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ہمیشہ کی طرح جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جبکہ حزب اللہ اور لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اصل خلاف ورزی کرنے والا اسرائیل ہے۔ لبنان کے سابق صدر امیل لحود نے اپنی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے سامنے غیر فعال رویہ ترک کرے اور مزاحمت کو قابضین کے خلاف اہم ہتھیار قرار دیا۔

🔶 شورای ہماہنگی تبلیغات اسلامی نے ایران بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج رات مرکزی چوکوں میں لبنان اور حزب اللہ کے جھنڈوں کے ساتھ یکجان ہو کر ان جنایات کی مذمت کریں اور صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنا غیظ و غضب ظاہر کریں۔

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں