اسٹریٹجک اہمیت کے حامل امریکی کمانڈ سینٹر، ہیلی کاپٹر بیس اور سپورٹ مراکز ایران کے قہر کا نشانہ، اردن میں متعدد امریکی اہلکارہلاک، کویت میں 3 اہم امریکی اڈے تباہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے اردن اور بحرین میں امریکی فوجی ٹھکانوں
پر میزائل حملوں کا اعلان کرتے ہوئے ریڈار سسٹم، ایک F-15، اور ایمازون AMAZON
ڈیٹا انفراسٹرکچر کی تباہی کی تصدیق کر دی ۔
ایران کی مستعد اور چاق و چوبند مسلح افواج نے امریکی جارحیت اور دہشت گردی کے
خلاف اپنے انتقامی اور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ سپاہ پاسداران کے
آپریشن نصر 2 کے تحت اردن کے الرکبان علاقے میں امریکی فوجیوں کے ایک مجتمع کو
نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد امریکی اہلکار اپنے انجام کو پہنچے اور ہلاک
ہوئے۔ سپاہ نے امریکی وزیر جنگ پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد
کو حقیقت سے کم بتایا ہے۔
اسی طرح جمہوریہ اسلامی ایران کی مسلح افواج نے آپریشن صاعقہ کے 19ویں مرحلے
میں کویت کے تین اہم امریکی اڈوں – احمدالجابر، العدیری اور عریفجان – کو
ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ یہ اڈے امریکی فوج کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتے
ہیں، جن میں کمانڈ سینٹر، ہیلی کاپٹر بیس اور سپورٹ مراکز شامل ہیں۔
سپاہ نے ایک بیان (اعلان نمبر 39) میں کہا کہ شہری تنصیبات دارخوین نیوکلر
پاور پلانٹ پر جارحیت اور حملے کے جواب میں بحرین میں امریکی کمپنی "ایمازون"
کے مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر کو کئی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد
رہے ایران کا دارخوین پاور پلانٹ مغرب کی جوہری اجارہ داری سے بالاتر ہونے کی
ایک شاندار علامت ہے، جہاں امریکہ کسی بھی ملک کو آزاد ایندھن کے چکر اور ری
ایکٹر کی تعمیر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ادھر وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ اردن کے موفق السلطی اڈے
پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے نے امریکی فضائی دفاعی نظام کی کمزوری کو بے
نقاب کر دیا ہے۔ اس حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ رپورٹ
کے مطابق ایران کے پاس جدید میزائل ہیں جو روایتی دفاع کو عبور کرنے کی خاص
صلاحیت رکھتے ہیں۔
دوسری طرف امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ اقلیت کے رہنما چک شومر نے بڑھتی ہوئی
ہلاکتوں کے پیش نظر ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے
کہا کہ وہ ریپبلکنز کو جنگ ختم کرنے کے لیے ووٹ دینے پر مجبور کریں گے۔
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
