جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، عالمی قوانین کی پامالی اور جنگی جرائم کا ارتکاب! 🌀 *امریکی جارحیت اور دہشتگردی میں ایران کے پل، ریلوے اور ہوائی اڈے نشانہ، 35 شہری شہید، 300 زخمی*
🔹 س-پ-ا-ہ پا-سد-ار-ان نے امریکی جارحیت اور دہشتگردی کے جواب میں شام، عمان
اور کویت میں امریکی فوجی اہداف کو زبردست نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں شام میں
اسپیشل آپریشنز سینٹر، عمان میں ریڈار اور کویت میں ہتھیاروں کے ڈپو اور
HIMARS لانچرز تباہ کر دیے گئے۔ یہ کارروائی بامپور میں سات ایرانی فوجیوں کی
شہادت کے بدلے کی گئی۔ س-پ-ا-ہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اس کا مکمل کنٹرول ہے
اور جب تک امریکہ کی شرارتیں جاری رہیں گی، تیل اور گیس کی برآمدات نہیں ہوں
گی۔ امریکہ نے جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بنیادی
ڈھانچے، شہریوں کو اپنے مجرمانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جسے عالمی قوانین کی
رو سے جنگی جرائم شمار کیا جا رہا ہے۔
🔹 اس سے قبل امریکہ نے ایران کے جنوبی علاقوں پر حملوں کی نئی لہر شروع کی جس
میں پل، ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈوں سمیت شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا
گیا ہے۔ خمیر پل پر حملے میں سات افراد شہید اور نو زخمی ہوئے، جبکہ بندرعباس
میں رہائشی علاقے اور ریلوے اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کم
از کم 35 شہری شہید اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔ ایران نے جوابی، انتقامی کارروائی
کرتے ہوئے خلیج فارس میں امریکی فوجی سہولیات کو نشانہ بنایا ہے اور خبردار
کیا ہے کہ ایرانی بنیادی ڈھانچے پر کوئی حملہ پورے خطے کے بنیادی ڈھانچے کی
تباہی کا باعث بنے گا۔ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ
شروع کر دی ہے۔
🔹 سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکہ نے جنگ بندی کے اسلام آباد معاہدے کی
خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف عالمی قوانین کو بری طرح پامال کیا اور جنگی جرائم
کا ارتکاب کیا، بلکہ ان تمام جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے بعد ثالث
ممالک کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ اس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ
امریکہ نہ تو قابلِ اعتماد ہے اور نہ ہی عالمی قوانین کا پاسدار۔
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
