مرکزی مواد پر جائیں

یہ ایک ایسی جنگ ہے جو ہمارے دور میں اور آنے والی نسلوں کے لیے 'بھلائی' اور 'برائی' کے حقیقی معنی کا تعین کرے گی، ترجمان دفتر خارجہ ایر-ان

·۱۰ دن پہلے
یہ ایک ایسی جنگ ہے جو ہمارے دور میں اور آنے والی نسلوں کے لیے 'بھلائی' اور
'برائی' کے حقیقی معنی کا تعین کرے گی، ترجمان دفتر خارجہ ایر-ان
١٣ مئی ٢٠٢٦ تاریخ کے صحیح پہلو پر کھڑے ہوں! 🔹 ایر-انی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی اور پرجوش پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ !مریکہ اور !سر!ئیل کی ایر-ان کے خلاف جنگ کوئی عمومی یا متعارف جنگ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک انتہائی خطرناک اور فیصلہ کن اخلاقی جنگ ہے جو انسانیت کے مستقبل کا تعین کرے گی۔ 🔹 انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ 28 فروری 2026 کو !مریکہ اور !سر!ئیل (دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس) نے دوسری بار ایر-ان کے خلاف جارحیت کی، جبکہ اس سے قبل جون 2025 میں بھی انہوں نے ایسا ہی دعویٰ کرتے ہوئے حملہ کیا تھا۔ بقائی نے کہا کہ یہ جنگ سرزمین، وسائل یا جغرافیائی سیاست کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ اس بارے میں ہے کہ آج کی دنیا میں 'بھلائی' اور 'برائی' کیا ہے۔ 🔹 بقائی نے اس جنگ کو دو متضاد قوتوں کے درمیان ایک محاذ آرائی قرار دیا: ایک طرف وہ جو جنگی قوانین کی خلاف ورزی، بچوں کے قتل اور خواتین کے اسپورٹس کلبوں کو نشانہ بنانے میں لطف اندوز ہوتے ہیں، اور دوسری طرف وہ عوام جو جارحیت کے دوران بھی بے گناہوں کی جان بچانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ 🔹 انہوں نے خبردار کیا کہ یہ جنگ طے کرے گی کہ کیا انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی، اور بنیادی اخلاقی اصول باقی رہیں گے یا نہیں۔ بقائی نے دنیا کے تمام باشعور انسانوں — خواہ وہ کسی بھی مذہب، قومیت، نسل، یا رنگ سے تعلق رکھتے ہوں سے اپیل کی کہ وہ خاموش نہ رہیں اور تاریخ کے صحیح پہلو پر کھڑے ہوں۔

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں