سعودی رجیم کے 60 مجرمانہ فضائی حملوں کا سنگین جواب: یمن نے ریاض، ابھا ہوائی اڈوں اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنا ڈالا
یمنی مسلح افواج نے متجاوز و جارح سعودی رجیم کے 60 فضائی حملوں اور میزائل حملوں کے جواب میں اسکی گہرائی میں تین بڑی کامیاب فوجی کارروائیوں میں ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے، رابیغ میں آرامکو ARAMCO ریفائنری، ابھا ہوائی اڈے اور فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج کے مطابق سعودی دشمن کا بے مثال نقصان، 200 سے زائد ہلاک و زخمی، جبکہ اسی دوران ریاض میں سعودی، پاکستانی اور ترکی حکام کا مکہ دفاعی اتحاد کے تحت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اجتماعی دفاعی وعدوں کے فوری نفاذ کا اعلان کیا گیا۔ یمنی فضائی دفاع نے تعز کے اوپر ایک سعودی وِنگ لونگ II مسلح جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔

گذشتہ شب سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد ہوائی اڈے پر زبردست حملہ کیا گیا
🔹 سعودی عرب کی گہرائی میں تین بڑی فوجی کارروائیاں
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یمن پر متجاوز سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کی گہرائی میں تین بڑی فوجی کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں بیلسٹک اور کروز میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔ پہلی کارروائی میں ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں درست اور براہ راست حملے نے فضائی ٹریفک کو معطل کر دیا۔ دوسری کارروائی میں رابیغ میں آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جہاں براہ راست حملہ ہوا اور مقام آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ تیسری کارروائی میں ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے، خمیس مشیط ایئر بیس، عسیر میں عکیفہ فوجی کیمپ، اور نجران اور جازان میں دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

🔹 60 سعودی فضائی حملوں اور میزائل حملوں کا جواب
سریع نے کہا کہ یہ کارروائیاں 24 گھنٹوں کے دوران صنعا، الجوف، طائف، حجہ، صعدہ اور مآرب پر 60 سعودی فضائی حملوں اور میزائل حملوں کے جواب میں کی گئیں، جن میں خواتین اور بچوں سمیت شہری شہید و زخمی ہوئے۔ یمنی مسلح افواج نے کشیدگی کے آغاز سے اب تک سعودی حملوں کی کل تعداد 1,576 بتائی۔ المیادین کے نامہ نگار کے مطابق صنعا صوبے میں بیت الحیدہ پر حملے میں ایک طالب علم شہید اور دو زخمی ہوئے، جبکہ بیت الشطبی کے ایک فارم پر حملے میں ایک خاتون شہید ہوئی۔ تعز میں بھی شہری مقامات پر حملے جاری رہے، جن میں بازار اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

🔹 بین الاقوامی ایئرلائنز کو تنبیہ، مکہ اور مدینہ کی فضائی حدود مستثنیٰ قرار
یمنی مسلح افواج نے بین الاقوامی ایئرلائنز کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا اور اسے فوجی کارروائیوں کا میدان قرار دیا، تاہم مکہ اور مدینہ کی فضائی حدود کو مستثنیٰ رکھا۔ یمن کے انسانی ہمدردی کے آپریشن (عملیات) رابطہ مرکز نے بھی ایئرلائنز کو اس بارے میں پیشگی انتباہ جاری کیا تھا۔ یمنی مسلح افواج نے یمنی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری صلاحیتیں اور وسائل موجود ہیں۔

🔹 یمنی مسلح افواج نے تعز صوبے میں 2,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ بازیاب کروا لیا
دریں اثنا، ایک سینئر فوجی ذریعے نے المیادین کو بتایا کہ یمنی افواج نے تعز صوبے میں 2,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ پر قابو پا لیا ہے اور سعودی حمایت یافتہ ملیشیا (بھاڑے کے فوجیوں) کو المعافر اور المواسط اضلاع سے نکال باہر کیا گیا اور فرار ہوگئے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ فضائی دفاع نے تعز کے اوپر ایک سعودی وِنگ لونگ II مسلح جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں رأس العاره، السقیا، الجوف اور مأرب میں کیے گئے درجنوں حملوں میں 200 سے زائد سعودی دشمن اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، اور یہ نقصان گذشتہ تمام جھڑپوں کے مقابلے میں بے مثال ہے۔

🔹 مکہ دفاعی اتحاد، اجتماعی دفاعی وعدوں کے فوری نفاذ کا اعلان
اس کشیدگی کے تناظر میں، ریاض نے مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی، پاکستانی اور ترکی حکام کا ہنگامی اجلاس بلایا۔ پیر کو جاری مشترکہ بیان میں تینوں ممالک نے اپنے اجتماعی دفاعی وعدوں کے فوری نفاذ کا اعلان کیا، جس میں متفقہ فوجی افواج اور صلاحیتیں فراہم کرنے اور سعودی عرب میں ان کی تیز تعیناتی کو یقینی بنانے کے انتظامات شامل ہیں۔ کمیٹی نے ریٹائرڈ پاکستانی لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو تین سال کی مدت کے لیے اتحاد کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کیا۔
🔹 ویڈیو 1: یمنی مسلح افواج المخا شہر کے مرکز میں موجود
یمنی مسلح افواج المخا شہر کے مرکز میں موجود ہیں اور سعودی میڈیا جو یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ سعودی پراکسی (بھاڑے کے فوجیوں) کا المخا شہر پر قبضہ برقرار ہے، وہ درست نہیں ہے۔
👈 گورنر تعز 'شیخ الفواد ہایل سنان' نے المخا کے قلب، مرکز سے تصدیق کی اور متجاوز و قابض سعودی رجیم اور اس سے وابسطہ میڈیا کے پروپیگنڈہ کو یکسر مسترد کردیا۔ ویڈیو پیغام
🔹 ویڈیو 2: خوفناک انکشاف:
سعودی حمایت یافتہ فورسز نے ذباب ائیرپورٹ کے قریب لاشوں اور زخمیوں پر گاڑی چڑھاتے ہوئے ویڈیو بنائی اور جنگی جرائم میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
ذباب ائیرپورٹ سے انتہائی دلخراش ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی حمایت یافتہ پی ایل سی فورسز کی ایک گاڑی سڑک پر پڑی لاشوں اور زخمیوں کے اوپر سے گزر رہی ہے، یہ واقعہ ائیرپورٹ پر بازیابی کی لڑائی کے بعد پیش آیا۔
--
#یمنی_مسلح_افواج_کے_حملے #ریاض_ہوائی_اڈہ_نشانہ #آرامکو_ریفائنری_پر_حملہ #ARAMCO #سعودی_فضائی_حدود_بند #مکہ_دفاعی_اتحاد #اجلاس #پاکستان_ترکی_سعودی #دفاعی_وعدے #تعز #یمنی_پیشرفت
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
