مرکزی مواد پر جائیں
ناریکاپ ٹی وی/پریس ریلیز، مقامی خبریں/پریس ریلیز، مقامی خبریں

گلگت میں ڈیڈ لائن ختم ہونے پر آقای راحت کی قیادت میں علماء کرام کی از خود گرفتاریاں، شہر لاک

·۷ دن پہلے

شیعہ نوجوانوں کی ماورائے عدالت گرفتاریاں

رپورٹ نزیر احمد سیال

🔶 گلگت بلتستان میں حکومت کو شیعہ نوجوانوں کی رہائی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد احتجاجی تحریک نے شدید شکل اختیار کر لی۔ آقای سید راحت حسین الحسینی کی قیادت میں علماء کرام نے سٹی تھانہ گلگت پہنچ کر از خود گرفتاریاں دے دیں۔ اس موقع پر شہید قائد آقای ضیاء الدین کے فرزند بھی گرفتاری دینے تھانہ پہنچ گئے۔

🔶 انجمن امامیہ کی کال پر گلگت شہر کو مکمل لاک کر دیا گیا۔ ملت جعفریہ کے جوانوں نے خومر چوک، نادعلی چوک، سکوار، ڈومیال، ریورویو روڈ، مجینی محلہ، شہید ملت روڈ، امپھری، دنیور اور شاہراہ قراقرم سمیت متعدد مقامات کو بلاک کر دیا، جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ مظاہرین نے گرفتار شیعہ نوجوانوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو بشکریہ: ڈیلی رہبر + دنیور سے آبشار ٹی وی

ویڈیو: سٹی تھانے کے باہر دھرنے سے غلام عباس، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان خطاب فرما رہے ہیں۔

یہ خبر مزید اپڈیٹ ہو رہی ہے۔۔۔

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں