مرکزی مواد پر جائیں
ناریکاپ ٹی وی/پریس ریلیز، مقامی خبریں/پریس ریلیز، مقامی خبریں

کراچی میں بچوں کا یمن کے حق میں پرامن احتجاج، محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

·۸ دن پہلے

🔹 کراچی میں اسلامک ایجوکیشن سینٹر کی سنڈے کلاسز کے طلبہ و طالبات نے یمن کے مظلوم عوام بالخصوص بچوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پرامن ریلی نکالی اور یمن کا محاصرہ ختم کرنے، انسانی امداد کی فراہمی اور خطے میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا۔ بچوں نے امام المتقین حضرت علیؑ ابن ابی طالب ع کے فرمان «ظالم کے مخالف اور مظلوم کے مددگار بنو» کو اپنی سرگرمی کا مرکزی پیغام بنایا۔

🔹 پروگرام میں بچوں کو ورک شیٹس، تخلیقی سرگرمیوں اور پلے کارڈز کے ذریعے مظلوموں کی حمایت، سچائی اور سماجی ذمہ داری کا عملی سبق دیا گیا۔ بچوں نے اردو اور انگریزی میں ’’یمن کا محاصرہ ختم کرو‘‘، ’’یمن کے بچوں کو امن دو‘‘ اور ’’مظلوم کی حمایت ہمارا ایمان‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ انتظامیہ نے یمن کا محاصرہ ختم کرنے، انسانی امداد کی فراہمی اور حکومتِ پاکستان سے عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، اور پروگرام مظلوم بچوں کی حفاظت اور امن کے لیے دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

🔹 ویڈیو 2: دنیا جارح سعودی رجیم کے یمن پر مظالم اور اسکول کے بچوں پر بمباری کو نہیں بھولی

--

#کراچی_میں_یمن_کے_حق_میں_احتجاج #اسلامک_ایجوکیشن_سینٹر_کے_بچے #یمن_کا_محاصرہ_ختم_کرو #یمن_کے_بچوں_کو_امن_دو #امام_علیؑ_کا_فرمان_ظالم_کے_مخالف_مظلوم_کے_مددگار

اس خبر پر آپ کا ردِعمل

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں