مرکزی مواد پر جائیں
ناریکاپ ٹی وی/پریس ریلیز، مقامی خبریں/پریس ریلیز، مقامی خبریں

امامیہ چیف اسکاؤٹ غیور عباس کا سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ہیڈکوارٹر کا دورہ، سید اختر میر سے ملاقات

·۲ گھنٹے پہلے

امامیہ چیف اسکاؤٹ برادر غیور عباس نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور صوبائی سیکرٹری "سید اختر میر" کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی، جبکہ ملاقات میں نوجوانوں کی تربیت، باہمی تعاون اور مستقبل کے مشترکہ پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

🔶 کراچی (پریس ریلیز) امامیہ چیف اسکاؤٹ برادر غیور عباس نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن (SBSA) کے صوبائی ہیڈکوارٹر کا باضابطہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبائی سیکرٹری سید اختر میر سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سید اختر میر کو آئندہ تین سال کے لیے دوبارہ صوبائی سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

🔶 ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے فروغ، مستقبل کے مشترکہ پروگراموں اور نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری نے امامیہ اسکاؤٹس کی کارکردگی اور معاشرتی فلاح و بہبود میں ان کے مثبت کردار کو سراہا۔

🔶 بعد ازاں برادر غیور عباس نے ہیڈکوارٹر کے مختلف حصوں اور وہاں موجود سہولیات کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ لیڈر ٹرینر (ALT) برادر اشفاق منگی اور اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ کراچی برادر کونین مصطفیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

#امامیہ_چیف_اسکاؤٹ #غیور_عباس #سندھ_بوائے_اسکاؤٹس #سید_اختر_میر #نوجوانوں_کی_تربیت #باہمی_تعاون #آئی_ایس_او_کراچی #اسکاؤٹس #ISO

شیئر کریں

WhatsAppFacebookTwitter / X

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!

تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں