روس کے سفیر البرٹ پی خروف کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، پاک روس تعلقات، مسئلہ فلسطین پر گفتگو
روس کے سفیر مسٹر البرٹ پی خروف نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاک روس تعلقات، علاقائی امن اور مسئلہ فلسطین پر گفتگو کی گئی اور اتفاق رائے ہوا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو ریاستی، ادارہ جاتی اور عوامی سطح پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

🔶 روس کے سفیر مسٹر البرٹ پی خروف نے اسلام آباد میں جامعہ الولایہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی، سینیٹر ذیشان خانزدازہ، ترجمان ایم ڈبلیو ایم سید محسن شہریار، ترجمان تحریک تحفظ آئین حسین احمد یوسفزئی، مولانا مشرف حسینی، اور خالد یوسف چوہدری (لیگل کونسل، سابق وزیراعظم عمران خان) بھی موجود تھے۔
🔶 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک روس تعلقات اور علاقائی امن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے روس کی علاقائی امن کے لیے کوششوں اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت پر منظم کرنے کی ضرورت ہے، جس میں ریاستی، ادارہ جاتی اور عوامی سطح پر مضبوطی ضروری ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
--
#روس_کے_سفیر #سینیٹر #علامہ_راجہ_ناصر_عباس_جعفری #پاک_روس_تعلقات #علاقائی_امن #فلسطین #ایم_ڈبلیو_ایم #جامعہ_الولایہ #اسلام_آباد #عمران_خان #سابق_وزیراعظم
شیئر کریں
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے آپ لکھیں!
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
